مشیرآباد کی مساجد میں ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کا مطالبہ

   

برقی، آبرسانی اور بلدی عہدیداروں سے نمائندگی

حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی مشیرآباد کی تمام مساجد میں رمضان المبارک کے دوران ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی اور مساجد کے اطراف صحت و صفائی کے انتظامات کے سلسلہ میں کانگریس کے سابق فلور لیڈر بلدیہ محمد واجد حسین نے متعلقہ عہدیداروں سے نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے واٹر ورکس کے منیجنگ ڈائرکٹر دانا کشور، جنرل منیجر رام کرشنا اور ڈپٹی جنرل منیجرس کارتک ریڈی اور موہن راج سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی۔ رمضان المبارک میں مساجد کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کی صورت میں مصلیوں کو وضو اور مسجد کے دیگر انتظامات میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے مساجد کے اطراف سیوریج لائنوں کی صفائی اور روزانہ کم از کم دو مرتبہ کچرے کی نکاسی کے سلسلہ میں کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار، ڈپٹی کمشنر ٹی یادیا اور میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر میتری سے نمائندگی کی۔ انہوں نے صحت و صفائی کے انتظامات کے علاوہ کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کی خواہش کی۔ عہدیداروں نے اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کا تیقن دیا۔ رمضان المبارک کے دوران سحر، افطار اور تراویح کے موقع پر بلا وقفہ برقی کی سربراہی کیلئے چیف جنرل منیجر برقی نرسمہا سوامی سے نمائندگی کی گئی۔ر