مشیراقلیتی بہبود جناب اے کے خان کا پیام عید

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 11 اگست (پریس نوٹ) جناب اے کے خان آئی پی ایس سابق ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اور صدرنشین و صدر تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی نے ریاست کے مسلمانوں کو عید قرباں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح مسلمان اس عید میں قربانی دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل آوری کرتے ہیں ان کو اسی طرح اپنے نونہالوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے بھی قربانی دینے کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے اور تعلیم کے ذریعہ ہی قوم خوشحالی حاصل کرسکتی ہے۔ اسلام وہ مذہب ہے جس نے تعلیم کو بے انتہاء اہمیت دی ہے