مشیرخان ممبئی لیگ کی نیلامی میں مہنگے کھلاڑی

   

ممبئی: ٹی20 ممبئی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے نیلامی کے ابتدائی مرحلے میں نوجوان کرکٹرز مشیر خان، آیوش ماترے، سوریانش شیڈگے اور انگرکِش رگھونشی نمایاں خریداری ثابت ہوئے۔ یہ ٹورنمنٹ 26 مئی سے 8 جون تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ 20 سالہ مشیر خان جو اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگزکے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور22 سالہ سوریانش شیڈگے کو آرکس اندھیری نے 15 لاکھ روپے میں خریدا۔ آیوش ماترے جنہوں نے اس سیزن میں رانجی ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے ڈیبیوکیا اور شاندار کارکردگی دکھائی، بعد ازاں وجے ہزارے ٹرافی میں بھی متاثر کن کارکردگی کے بعد چنئی سوپرکنگز کی جانب سے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا، انہیں بھی نیلامی میں اہم مقام حاصل ہوا۔ انگرکِش رگھونشی، جو انڈر19 میں ہندوستان کے لیے کھیل چکے ہیں، نے بھی نیلامی میں توجہ حاصل کی اور ایک مضبوط انتخاب کے طور پر ابھرے۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے تحت ہونے والی یہ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے، اور اس سیزن کی نیلامی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ٹی20 ممبئی لیگ کا آغاز 26 مئی سے ہوگا اور فائنل 8 جون کو کھیلا جائے گا۔