مشیگن اور پنسلوینیا میں بھی بائیڈن کامیاب

   

واشنگٹن : حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں غیر معمولی اہمیت کی حامل اور کانٹے کے مقابلے والی امریکی ریاست جارجیا کے بعد مشی گن اور پنسلوینیا نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی فتح کی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔ پنسلوینیا کے گورنر ٹام ولف نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس دستاویز پر دستخط کیے ہیں جس میں نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کے 20 الیکٹوریٹس کے حق میں ووٹ دیے گئے ہیں۔ مشی گن کے گورنر گریچین وٹمر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ’’اب یہ آفیشل ہے۔‘‘ 14 دسمبر کو ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ تاہم نتائج کا حتمی اعلان 6جنوری کو کانگریس میں کیا جائے گا۔