مشی گن میں مسلم مخالف مارچ کمیونٹیز کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش

,

   

مشی گن (امریکہ)۔20؍نومبر( ایجنسیز)کونسل آن امریکن۔اسلامک ریلیشنز (CAIR-MI) کے مشی گن چیپٹر نے آج ڈیئربورن میں کل ہوئے مسلم مخالف مارچ کو مشی گن میں کمیونٹیز یعنی مختلف طبقات کو تقسیم کرنے کی ایک “شفاف اور ناکام کوشش” قرار دیا۔انتہائی دائیں بازو کے مسلم مخالف مظاہرین کا ایک گروپ منگل کو ڈیئربورن میں مظاہرہ کرنے آیا تھا۔ مظاہرین نے قرآن پاک کے ایک نسخے کو جلانے کی بھی کوشش سمیت مسلم دشمنی کی مختلف کارروائیاں کیں۔ایک بیان میںکونسل آن امریکن۔اسلامک ریلیشنز ایگزیکٹو ڈائریکٹر داؤد ولید نے کہاکہ یہ نفرت انگیز مظاہرہ ہماری ریاست میں کمیونٹیز کو تقسیم کرنے کی ایک واضح اور ناکام کوشش سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ ڈیئربورن میں مسلم کمیونٹی کے خلاف احتجاج سے ان کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ڈیئربورن میں مظاہرین کی طرف سے کیے گئے اقدامات ہمیشہ ناکام رہیں گے۔ولید نے قرآن پاک کے حوالہ سے بتا یا کہ خدا کے سچے بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو وہ ان کی پرواہ نہیں کرتے ۔