ٹریورسٹی(امریکہ)27 : جولائی (ایجنسیز) ٹریورسٹی کے والمارٹ میں ہفتہ کے دن کم از کم 11 افراد کو چھراگھونپا گیا۔ ان میں 6کی حالت نازک ہے۔ شہر کے شیرف نے یہ بات بتائی۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی کے شیرف مائیکل نے کہا کہ 11بہت بڑی تعداد ہے ۔ والمارٹ اسٹور کے باہر ایمرجنسی گاڑیاں دکھائی دیں۔ ٹریورس سٹی سے تقریباً 25میل دور رہنے والی ایک 36 سالہ خاتون نے کہا کہ وہ پارکنگ لاٹ میں تھی کہ اطراف کے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔اس نے کہا کہ یہاں جو ہوا وہ آپ فلموں میں دیکھتے ہیں۔ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں اس کی توقع نہیں کرسکتے۔ منسن ہیلتھ کیر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ 11 افراد کا شمالی مشی گن کے سب سے بڑے دواخانہ میں علاج جاری ہے۔ 6کی حالت نازک ہے۔ جو ہتھیار استعمال ہوا وہ فولڈنگ چاقو لکتا ہے۔ قبل ازیں مشی گن اسٹیٹ پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔سمجھا جاتا ہے کہ وہ مشی گن کا رہنے والا ہے۔ والمارٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ تحقیقات میں عہدیداروں کا تعاون کرے گا۔ ایسا تشدد ناقابل قبول ہے۔