مصالحت کی پیشکش ‘ مودی کو ٹرمپ کا تحفہ: موئیلی

   

نئی دہلی 24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر ایم ویرپا موئیلی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ہوڈی ۔ مودی ایونٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس تقریب کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے کشمیر پر مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے مودی کو پہلا تحفہ دیا ہے ۔ موئیلی نے کہا کہ ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب کے بعد نریندر مودی کو ٹرمپ نے پہلا تحفہ دیا ہے اور انہوں نے کشمیر مسئلہ پر ہندوستان و پاکستان کے مابین مصالحت کی پیشکش کا اعادہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے عوام وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے بہت مایوس ہیں ۔