مصباح کو کوچ بنائے جانے کے اظہر محمود مخالف

   

کراچی ۔20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کو برطرف کرنے کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اگر مصباح الحق کو نیا کوچ بنایا گیا تو مفادات کا ٹکراوہوگا۔اظہر محمود نے کہا کہ اس وقت کوچ کا فیصلہ میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے، نیا کوچ آئے گا اور وہ اپنا کام کرے گا، سال کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، وقت بہت کم ہے، میرا خیال کہ ایسے وقت میں اس طرح کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔نئے کوچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے لیول ٹو کورس کیا ہے، اگر کوچ بنتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یہ مفادات کا ٹکراو نہیں ہوگا کہ جس کمیٹی میں وہ شامل تھے، اس نے ہمیں گھر بھیج دیا اور اب وہ آکر ہیڈ کوچ بن جاتے ہیں۔اگر پیچھے چلے جائیں تو پی سی بی نے سارے کھلاڑیوں کو بلا کر لیول ٹو کورس کروایا تو اس سے یہ نہیں ہوگا کہ ان ساری چیزوں پر 3، چار مہینے سے منصوبہ بندی ہورہی تھی۔