لاہور۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب اظہر علی کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن نے اظہر علی کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کردی جبکہ بورڈ عہدیدار بھی ٹسٹ کپتان سے مطمئن نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کی بطور کپتان کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم رُکن بھی اظہر علی کو ٹسٹ ٹیم کاکپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے ٹسٹ ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے ، ایک رائے یہ بھی ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد کپتان کی تبدیلی عمل میں لائی جائے ۔ دریں اثناء بابر اعظم کو اگلے برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ یادر ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پر ناقص کارکردگی کے بعد گزشتہ روز مصباح الحق نے سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔