مصرمیں موت کے بعد جسمانی اعضا عطیہ کرنے کی سرکاری سطح پر رجسٹریشن زیرغور

   


قاہرہ : متعدد فنکاروں کی جانب سے موت کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی سفارش کے بعد ایک قابل ذکر اقدام کے طور پرمیں مصر‘ موت کے بعد کسی بھی شہری کی وصیت کے مطابق اس کے اعضا عطیہ کرنے کی سرکاری سطح پرمنظوری پرغور کررہا ہے۔ مصری صدر کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر محمد عوض تاج الدین نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ میں اعضاء کے عطیہ کے انتخاب کو شامل کرنے کے لیے فی الحال ایک مطالعہ جاری ہے۔ یہ عمل دنیا کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے میڈیا کوبتایا کہ عطیہ کرنے والا کسی بھی وقت اپنی خواہش کو واپس لے سکتا ہے، ساتھ ہی اس کے اہل خانہ بھی اور خاندان والے بیٹے کی موت کے بعد اس کے اعضاء عطیہ کرنے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے سے انکار کر سکتے ہیں۔