حیدرآباد ۔ 17 جولائی (سیاست نیوز) معروف پلے بیاک سنگر کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فام کا استعمال اور فرضی شناخت سے ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ راچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف پلے بیاک سنگر کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کے بعد 34 سالہ نوین کمار کو گرفتار کرلیا۔ نوین کمار بنگلورو کا ساکن ہے جس نے ایک سنگر کو ایک انٹرویو میں دیکھنے کے بعد اس کے فیان پیج فیس بک میں شامل ہوگیا جس کے بعد اس خاتون پلے بیاک سنگر کی تصاویر حاصل کی اور اس کے نام سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فام پر اکاونٹس تیار کئے اور یوٹیوب چیانل کے ذریعہ اسٹو ایئر،چارٹ فلمیں اور البم کے گانے پیش کرنے لگا اور اس خاتون پر این او سی جاری کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔ پولیس نے شکایت کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
