مصرکے اسکندریہ میں ‘موت کا ساحل’ دوبارہ کھول دیا گیا

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ : مصرکے ا سکندریہ گورنریٹ کے ساحلی علاقے العجمی میں ‘موت کا ساحل’ کے طور پر معروف پام بیچ تین سال کی بندش کے بعد مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ علاقہ میں آنے والے سیاحوں کی ہلاکتوں میں اضافے نے مصری حکام کو تین سال قبل ساحل سمندر کو بند کرنے پر مجبور کر دیا تھا ۔ رواں سال موسم گرما میں اس ساحل کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئے حفاظتی ضوابط، مقرر کردہ معیار کی پابندیوں کے ساتھ سمندر میں اترنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔