مصری خاتون نے 80 برس کی عمر میں ماسٹرز کرلیا پی ایچ ڈی کی تیار ی میں مصروف

   

قاہرہ : معمر مصری خاتون نے کینسر سے صحت یابی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی، 70 سال کی عمر میں تعلیم دوبارہ شروع کی اور 80 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی اور اب پی ایچ ڈی کرنے میں مصروف ہیں۔قاہرہ کے شمال میں واقع شہر منصورہ میں 80 سالہ مصری خاتون امال اسماعیل نے فنون کی فیکلٹی سے امتیازی نمبروں کے ساتھ ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی۔ امال کے درجنوں پوتے پوتیوں نے جشن منایا اور یونیورسٹی میں امال کے مقالے پر بھی بحث کی۔مصری بزرگ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ایک طویل اور تلخ جدوجہد کی ہے۔