مصری صدر اوربحرین کے شاہ کادو طرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال

   

قاہرہ : مصری صدرعبدالفتاح السیسی اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ہفتے کے روز مصر کے ساحلی مقام شرم الشیخ میں ملاقات کی ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اموراور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے ملاقات میں بالخصوص سرمایہ کاری اورمعیشت کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر بھی بات چیت کی ہے۔ صدرالسیسی نے خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دوطرفہ تعاون اور ہم آہنگی کومضبوط بنانے میں مصرکی جانب سے خواہش کا اظہارکیا۔مصر کے ساتھ تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ حمدآل خلیفہ نے خطے میں سلامتی اوراستحکام میں قاہرہ کے اہم کردار کی تعریف کی ہے۔انہوںنے مصر کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ترقیاتی شعبوں میں تعلقات کی بہتری کا بھی ذکرکیا اور کہا کہ بحرین ان تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔