قاہرہ ۔27 جون (سیاست ڈاٹ کام ) مصر فٹبال فیڈریشن نے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں اپنی ٹیم کے مڈفیلڈر امر واردا کوٹیم سے باہر نکال دیا اور انہیں افریقین کپ آف نیشنز کے میچز کھیلنے سے روک دیاہے۔مڈفیلڈر پر پابندی لگانے اورانہیں ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ فٹبال فیڈریش نے ٹیم انتظامیہ سے مشاور ت کے بعد کیا۔امرواردا پر ماڈل مہران کیلر اور دیگر خواتین نے سوشل میڈیا پر نازیبا پیغامات اور تصاویر بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔ واضح رہے کہ 2017میں پرتگال کے کلب سی ڈی فرینس نے اسی الزام پر مصری مڈفیلڈر کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا تھا۔