مصری ٹی وی اینکرکی اسرائیلی بمباری کی مخالفت‘برطانوی ویزامنسوخ ہونیکاخدشہ

   

لندن :برطانیہ نے اپنے ہاں اسرائیل کے فلسطین پر قبضے، جنگی پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف بڑھے ہوئے غم وغصہ اور فلسطینیوں کے لیے اظہار یکجہتی کی روک تھام کے لیے نئے فیصلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں مقیم جلاوطن ٹی وی اینکر معتز مطار برطانوی فیصلے کی زد میں آنے والے ابتدائی لوگوں میں سے ایک ہوں گے۔کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ان نصف درجن افراد میں سے ہیں جن کی فلسطین کے لیے بڑھی ہوئی حمایت کو حماس کی حمایت سمجھا جارہا ہے اور اس وجہ سے ان کا ویزا ختم کیا جا سکتا ہے۔یہ بات معروف برطانیہ اخبار ٹیلی گراف نے رپورٹ کی ہے۔ ٹیلیگراف نے اپنے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مطار کو برطانیہ نے ‘واچ لسٹ ‘ میں شامل کر لیا ہے ، کہ ان کے تبصرے اور تجزیے فلسطینی عسکریت پسندوں کی حمایت میں نظر آرہے ہیں۔ برطانیہ ان فلسطینی عسکریت گروپوں کو امریکہ اور اسرائیل کی طرح ہی دہشت گرد قرار دیتا ہے۔