مصری پولیس نے 18 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی پولیس نے جزیرہ نما سینائی میں کی گئی اپنی کارروائی میں 18 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی ۔ وزارت کے بموجب سکیوریٹی فورسیس کا آئی ایس عسکریتپسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب انہں نے بیر العابد میں گھسنے کی کوشش کی۔ سکیوریٹی فورسیس کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کارروائی کب ہوئی تاہم کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہاں سے ہتھیار وغیرہ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ ان اطلاعات کی آزادانہ طورپر کوئی توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ سینائی میں حد درجہ سکیوریٹی ہے اور یہاں سے خبروں کی ترسیل کو بھی مشکل کردیا گیا ہے ۔ سکیوریٹی فورسیس کے دعووں کے مطابق آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے جزیرہ نما سینائی کے بیرالعابد نامی چھوٹے سے ٹاون میں گھسنے اور وہاں اپنا کنٹرول بحال کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس کوشش کو سکیوریٹی فورسیس نے اپنی کارروائی میں ناکام بنادیا اور اس حملے میں جملہ 18 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔