مصری ڈاکٹروں نے بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکالا

   


قاہرہ : مصر کی ایک طبی ٹیم نے ایک ناقابل یقین اور حیرت انگیز واقعہ میں ایک بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکال لیا اور بچے کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔قاہرہ کے شمال میں منوفیہ گورنری کے علاقے شیبن الکوم میں واقع ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے یہ حیران کن کارنامہ انجام دیا۔ 12 سالہ بچے کے اہل خانہ اسے اچانک ہسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ بچہ اپنے گاؤں نشوان کی گلی میں سائیکل پر کھیل رہا تھا کہ زمین پر گر گیا اور سٹیئرنگ ہینڈل اس کے پیٹ کو پھاڑ گیا اور اسے شدید زخم آگئے۔ہسپتال پہنچنے پر بچے کو فوری آپریٹنگ روم لے جایا گیا اور ہنگامی سرجری کی گئی جس میں اس کے پیٹ سے ٹوٹا ہوا فریم برآمد ہوگیا۔ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فتحی طاحون نے بتایا کہ شدید درد اور مسلسل خون بہنے کی وجہ سے بچے کی حالت انتہائی تشویشناک اور بہت خراب تھی۔