مصر: ایران کیلئے جاسوسی کرنے والے مخبروں کو سزائیں

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں عدالت نے اتوار کے روز ایران کے لیے مخبری کرنے سے متعلق مقدمے میں ملزمان کو 15 برس اور عمر قید کی سزائیں سنائیں۔قاہرہ کی فوجداری عدالت کے فیصلے میں ملزم علاء علی کو 15 سال جیل اور 5 لاکھ مصری پاؤنڈز جرمانے کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ پانچ ملزمان حسن درباغی، محمد حسن، حمدہ انصاری، یریمی محسن اور شفیعی حسن کو عمر قید اور 5 لاکھ مصری پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مذکورہ تمام افراد پر ایران کے لیے مخبری کرنے کا الزام تھا۔