مصر :ایک دن میں کورونا وائرس کے 1,577 ریکارڈ کیسیس

   

قاہرہ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق جمعے کے کرونا وائرس کے 1577 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ یہ ایک دن کے اندر ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح مصر میں مذکورہ وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 41303 ہو گئی ہے۔اس سے قبل جمعرات کے روز وزارت صحت نے 1442 نئے کیسوں کا اعلان کیا تھا۔وزارت کے مطابق جمعرات کے روز کرونا سے متاثرہ 45 مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ اس طرح وبائی مرض کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1422 تک پہنچ گئی ہے۔