مصر: تیرتا ریستوران گاہکوں سمیت دریائے نیل میں پلٹ گیا

   

قاہرہ : مصر میں دریائے نیل کے کنارے تیرنے والا ایک ریستوران اْلَٹ کر غرق ہونا شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب متعدد گاہک ریستوران کے اندر رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ مصری نیوز ویب سائٹوں کے مطابق مذکورہ ریستوران کا نام

Stasia

ہے اور یہ منصورہ شہر میں واقع ہے۔ حادثہ پیش آتے ہی امدادی ٹیموں کے عناصر نے فوری طور پر ریستوران سے گاہکوں کا باہر نکالا اور ممکنہ طور پر ڈوب جانے اور زخمی ہو جانے والوں کی تلاش شروع کر دی۔