مصر سے تعاون کے امکانات موجود ہیں :اردغان

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم سے لیبیا تک تعاون کے امکانا ت پائے جاتے ہیں۔ صدر اردغان نے ٹی آر ٹی پر ایک پروگرام میں کہا کہ حالیہ دنوں میں مصر کے ساتھ جاری مذاکرات دراصل ترکی اور مصری عوام کے درمیان موجود تاریخی روابط کی ایک کڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ لیبیا سے مشرقی بحیرہ روم تک کے وسیع علاقے میں تعاون کے امکانات موجود ہیں۔