مصر سے متصل غزہ کے صلاح الدین محور سے درجنوں سرنگیں ملنے اسرائیل کا دعویٰ

   

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہیکہ اسے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صلاح الدین محور جسے فلاڈیلفیا محور بھی کہا جاتا ہیکہ علاقہ میں درجنوں سرنگیں ملی ہیں۔ صہیونی فوج نے اتوار کو کہا کہ ان دنوں اسرائیلی فوج صلاح الدین محور میں زیر زمین سرنگ کے راستوں کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اب تک فورسز درجنوں راستوں کی نشاندہی کرکے انہیں تباہ کر چکی ہے۔گذشتہ ہفتے کے آغاز میں خطے میں زیر زمین سرنگوں کے راستوں کا تعین کرنے کے آپریشن میں سے ایک میں ایک 3 میٹر اونچی سرنگ دریافت ہوئی تھی۔
اس مرحلے پر فورسز زیر زمین سرنگ کے راستے کی تحقیقات اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے بڑے پیمانے پر راستوں کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج “صلاح الدین” کوریڈیور میں تمام زیر زمین انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دے گی اور مستقبل میں اس کی تشکیل کو روکنے کیلئے مضبوطی سے کام کرے گا۔نیتن یاہو کی تقریر کو چھپانے کی کوششمتعلقہ سیاق و سباق میں ایک اعلیٰ سطح کے مصری ذریعے نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر بات چیت کیلئے اپنے ملک میں اسرائیلی یا فلسطینی وفود کی موجودگی کی مکمل تردید کردی۔