قاہرہ : مصر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کے لیے متعلقہ فریقوں کے رد عمل کے حوالے سے ابھی انتظار ہے۔مصری حکام نے جمعرات کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے ان کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک فریم ورک تجویز کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس فریم ورک کے تین مراحل ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق یہ فریم ورک حماس و دیگر فریقین کے سامنے رکھ دیا گیا ہے، تاہم ابھی اس بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔سٹیٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مصر کے سربراہ دیا راشون نے کہا مصر اس وقت تک اس تجویز کردہ فریم ورک کے نکات اور تفصیلات کو پبلک نہیں کرنا چاہتا جب تک ان کے بارے میں کوئی رد عمل اور پیش رفت سامنے نہیں آجاتی۔دیا راشون کے مطابق مصر کی طرف سے پیش کردہ یہ تجاویز بنیادی طور پرغزہ میں خونریزی رکوانے، جارحیت کی روک تھام، اور خطے میں امن و استحکام کے مقاصد کے لیے ہے۔ اس کے لیے تمام متعلقین کے نقطہ نظر کو سمجھا اور سنا جائے گا۔ تاکہ ایک دوسرے کے قریب آسکیں۔