مصر میں اسفینکس جیسے مجسمے اورعبادت گاہ کے کھنڈرات برآمد

   

قاہرہ : مصر کے جنوب میں واقع ایک قدیم عبادت گاہ میں اسفینکس جیسا مجسمہ اور عبادت گاہ کے کھنڈرات برآمد ہوئے ہیں۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کیمطابق رومن دور سے تعلق رکھنے والے ڈیموٹک اور ہائروگلیفک تحریر موجود ہے۔وزارت نوادرات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ شاہکار کینا میں ڈینڈرا کی عبادت گاہ میں موجود ہیں۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ، مجسمے کی شناخت اور خطہ میں موجود شاہکاروں سے مزید معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔یہ مجسمہ 20 میٹر اونچائی، گیزا اہرام اسپنکس سے بہت چھوٹا ہے۔