مصر میں انسانی حقوق کارکنوں کا یو این کی مداخلت کا مطالبہ

   

نیویارک : دنیا بھر سے 100 سے زیادہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی کی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف ایک انتباہی خط جاری کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے انسانی حقوق کے کارکن پوری دنیا کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے میں مصر میں انسانی حقوق کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر نگرانی اور رپورٹنگ کا طریقہ کارمرتب کریں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس فروری کے اواخر میں ہونا ہے۔