قاہرہ : مصر میں بیٹے کے اسکول کے سامنے اقدام خودسوزی کرنے والے مصری شہری کا واقعہ سوشل میڈیا پرزیر بحث ہے۔ میڈیا کے مطابق شمالی مصر کے ایک اسکول میں زیر تعلیم ایک بچے کے والد نے کورس کی کتابیں دینے کی درخواست کی تھی جسے اسکول نے مسترد کردیا تھا۔مصری میڈیا نے بتایا کہ ’اسکول کی پرنسپل نے نہ صرف کورس دینے سے انکار کیا بلکہ بچے کے والد کے ساتھ نامناسب سلوک بھی کیا۔’بچے کے والد نے کتابیں دینے سے انکار اور پرنپسل کے نارواسلوک پر دل برداشتہ ہوکر البحیرہ کمشنری کے قصبے میں واقع اسکول کے سامنے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بچہ پرائمری اسکول کی پہلی کلاس میں زیرتعلیم ہے۔ اسکول کے عملے نے فوری مداخلت کرتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اس شخص کو ہاسپٹل پہنچایا گیا۔