قاہرہ۔ مصر میں تاریخی مقامات اور عجائب گھر کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد کھول دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مصری ا?ثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفی وزیری نے کہا کہ تین ماہ سے کورونا وائرس کی وجہ سے عجائب گھر اور تاریخی مقامات بند پڑے ہوئے تھے۔ یکم جولائی کو 21 عجائب گھر اور تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ عجائب گھر قاہرہ، جیز، اسکندریہ، مطروح، الاقصر اور اسوان میں واقع ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دیگر تمام عجائب گھر اور تاریخی مقامات کھولنے کے لیے نظام الاقات تیار کرلیا گیا ہے بتدریج سب کھول دیے جائیں گے۔لجیزہ کے اہرامات ، قلعہ، التحریر اسکوائر کا قومی عجائب گھر، اسلامی عجائب گھر اور عیسائی ا?ثار قدیمہ والا عجائب گھر بھی کھول دیا گیا ہے۔ڈاکٹر مصطفی وزیری نے مزید کہا کہ سکندریہ کا قومی عجائب گھر، شاہی زیورات عجائب گھر، عمود السواری کے علاقے ، قلعہ قایتبای، کوم الشکاف، مطروح اورکفل رومیل عجائب بھی کھول دیے گئے ہیں۔مغربی الاقصر میں وادی الملوک کے مقبرے ، کرنک اور الاقصر میں واقع عبادت گھرحتشبسوت الاقتصر عجائب گھر، النوی عجائب گھر، فیلہ عجائب گھر، ابو سمبل نامی چھوٹے بڑے عبادت گھر بھی کھوکے جا رہے ہیں۔