مصر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے 9 معاہدے

   


قاہرہ ۔ مصری وزارت پیٹرولیم اور معدنی وسائل نے بحیرہ روم اور بحیرہ احمر میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی تلاش کے لئے 9 بڑی بین الاقوامی اور مصری کمپنیوں کے ساتھ نو نئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔میڈیا کے مطابق مصری وزیر پیٹرولیم طارق المولا نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا پھیلنے کے دوران وزارت پیٹرولیم کی جانب سے 12 معاہدے طے پائے تھے۔ان معاہدوں کے تحت کم ازکم 1.4 بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان معاہدوں کے مطابق بحیرہ روم کے نو علاقوں میں 23کنووں کی کھدائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ بحیرہ احمر کے علاقے میں تیل کی تلاش کے لئے مزید تین معاہدوں پر جلد دستخط ہوں گے۔ وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ وزارت کی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کی حکمت عملی مصر میں نئی عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔شیل ، بی پی اور ٹوٹل جیسی کمپنیوں کے ساتھ اپنے موجودہ کام کے علاوہ ایکسن موبل اور شیورون کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کررہی تھی جو تیل اور گیس کی تلاش میں پہلی مرتبہ مصر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔