مصر میں خام سونے کی 54 بوریاں ضبط

   


قاہرہ ۔ مصر میں پولیس نے اسوان کے علاقے میں خام سونے کی 54 بوریاں ضبط کرلیں۔ سونے کی بوریاں ٹرک سے لے جائی جا رہی تھیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اسوان سیکیورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مصطفی عبدالفتاح نے کہا کہ خام سونے کی بوریاں منتقل کرنے کی رپورٹ ملی تھی۔قاہرہ اسوان روڈ پر پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرکے بوریاں لے جانے والے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ اس پر خام سونے کی 54 بوریاں لدی ہوئی ہیں جس کا وزن 2700 کلو گرام کے لگ بھگ پایا گیا ۔یاد رہے کہ اسوان مصر کا معروف سیاحتی علاقہ ہے اور یہ ملک کے جنوب میں واقع ہے۔