قاہرہ : قاہرہ سمیت مصر کے 12 مختلف شہروں میں رضاکاروں نے جمعرات کو کچرے کے تھیلوں پر تھیلے جمع کر کے دریائے نیل کی صفائی کی۔پورے قاہرہ سے 200 سے زیادہ رضاکار دریا اور اس کے کناروں پر جمع پلاسٹک کے کچرے کو ہٹانے کے لیے آئے۔ یہ مہم نومبر میں بحیرہ احمر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی آب و ہوا سے متعلق کانفرنس COP27 سے چند ہفتے قبل شروع ہوئی ہے۔ رضاکاروں کو امید ہے کہ ان کے کام سے آلودگی کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ رضاکاروں نے ایک ہی وقت میں12 مقامات پر دریائے نیل کے کچرے کوصاف کیا ان امیدوں کے ساتھ کہ وہ صفائی کی کوشش میں کوئی عالمی ریکارڈ بنا سکیں گے۔ مصر پینے کے پانی، صنعتی استعمال اور آبپاشی سمیت 90 فی صد سے زیادہ اپنیپانی کی فراہمی کے لیے دریائے نیل پر انحصار کرتا ہے۔