مصر میں دو بچوں کی منگنی پر حکومت کی فوری کارروائی

   

قاہرہ : حکومت کے انتباہات کے باوجود اور اس جرم میں ملوث ہونے والوں کیلئے قید اورجرمانے کی سزا کے قانون ہونے کے باجود مصر میں کم عمری کی شادی کا رجحان دوبارہ رواج پانے لگا ہے۔قاہرہ کے شمال میں گورنریٹ شرقیہ میں واقع صقر سنز سنٹر سے تعلق رکھنے والے ایک گاؤں میں ایک خاندان کے بچے اوربچی کی آپس میں منگنی کی تقریب منعقد کی گئی، بچی کی عمر 10 سال سے بھی کم ہے اور وہ چوتھی کلاس کی طالبہ ہے جبکہ بچہ 12 سال کا ہے اور چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہے۔زیاد نامی دولہے کی والدہ نے بتایا کہ یہ منگنی بچے کے دادا کی خواہش پر منعقد کی گئی تھی۔ خاندان کے بڑے بزرگ بچے کے دادا اور بچی کے نانا تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ خاندان کو جوڑ کر رکھا جائے اور آپس کی ہم آہنگی سے رشتوں کو بڑھایا جائے۔