مصر میں دہشت گردی کے الزام میں چھ افراد کو سزائے موت

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی عدالت نے چھ افراد کو سزائے موت سنائی جن پر دہشت گردی کے الزامات تھے ۔ کہا گیا ہے کہ ان افراد نے اہرام مصر کے قریب ایک ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا ۔ فوجداری عدالت نے آج آٹھ افراد کو خاطی قرار دیا جن میں چھ کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ دوسرے دو افراد کو جیل کی قید ہوئی ہے ۔ ان پر سکیوریٹی فورسیس پر حملہ اور دھماکو اسلحہ وغیرہ کے استعمال کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ان افراد کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے بعد جملہ 12 ملزمین کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔