مصر میں غیرت کے نام پر بہن کا سفاکانہ قتل

   

قاہرہ : مصر میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو اس کی منگنی پر اعتراض کرتے ہوئے قتل کردیا۔شمالی مصر کے پورٹ سعید گورنری میں بھیانک قتل کی واردات کے بعد تحقیقات سے ثابت ہوا کہ قاتل لڑکی کا بھائی تھا اور اس نے اپنی بہن کو اس کی مرضی کے بغیر کسی سے منگنی کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے قتل کیا۔عینی شاہدین نے انکشاف کیا کہ لڑکی کو موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس وقت روکا جب وہ مسجد کے سامنے والی سڑک پر چل رہی تھی اور ان میں سے ایک نے اس پر سفید رنگ کے چاقو سے وار کرکے اس کا گلا کاٹ دیا اور اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قاتل لڑکی کا بھائی تھا جس کا نام محمد نبیل تھا اور اس نے اپنی بہن فریدہ کو، جس کی عمر 24 سال تھی، کو اس کی رضامندی کے بغیر کسی سے منگنی پر اعتراض کرتے ہوئے قتل کیا۔