لندن ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ایک فیملی نے اگست میں مصر کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو بک کیا ۔ مصر پہونچ کر انہوں نے اپنی ہوٹل تلاش کی تو پتہ چلا کہ یہ ہوٹل تعمیر ہی نہیں ہوئی ہے ۔ اس خاندان کو دوسری ہوٹل میں منتقل کیا گیا ۔ کیونکہ جس ہوٹل کیلئے بکنگ کی گئی تھی اس کی انہدامی کارروائی چل رہی تھی ۔شکایت پر کہ ہوٹل میں ناقص سہولتیں تھیں ۔ ہوٹل مالکین نے 8 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس کی ۔