مصر میں فحش ویڈیوز بنانے والی خاتون کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

   

قاہرہ : مصر میں عدالتی حکام نے یوٹیوب چینل “انوش ڈائری” پر فحاشی اور بے حیائی پھیلانے اور عوامی شرافت کی توہین کرنے کے الزام میں خاتون ’’ نبویہ‘‘ کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن آفس کی جانب سے ملزمہ ’’نبویہ‘‘ سے کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے ناظرین کی تعداد بڑھانے اور زیادہ پیسہ کمانے کے لیے جان بوجھ کر معاشرے کے معیارات، اخلاقیات اور اخلاقیات کے اصولوںکی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز میں اپنے جسم کے حصوں کو برہنہ دکھایا۔ ’’ نبویہ‘‘ نے عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیم برہنہ لباس پہن کر بے حیائی پھیلائی۔تفتیشی حکام نے ملزمہ کی بینکوں میں رکھی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کیا اور اس کے زیورات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔