مصر میں فوج کے ہاتھوں شمالی سینائی میں 83 عسکریت پسند ہلاک

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی فوج نے پیر کے دن کہا کہ اس نے 83 عسکریت پسندوں کو شورش زدہ جزیرہ نمائے سینائی میں ہلاک کردیا ہے جہاں دولت اسلامیہ گروپ کے ملحق تنظیموں کا غلبہ ہے جو طویل مدت سے یہاں شورش پسندی برپا کئے ہوئے ہیں۔ فوج نے 77 تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ لفظ سنی مسلم انتہاء پسندوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے پاس سے کثیر ذخیرہ ہتھیاروں اور گولا بارود کا شمالی اور وسطی سینائی سے دستیاب ہوا ہے۔ دیگر 6 انتہائی خطرناک عسکریت پسند فائرنگ کے تبادلہ میں اسی علاقہ میں 28 ستمبر اور 4 نومبر کو ہلاک کئے گئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 3 فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ بیا ن کے بموجب 61 مجرموں کو جو یاتو مطلوب افراد ہیں یا مشتبہ گرفتار کرلئے گئے۔ فوج نے کئی پوشیدہ ٹھکانوں اور گاڑیوں کو جاریہ کارروائی کے دوران تباہ کردیا۔