مصر میں مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 افراد ہلاک

   

قاہرہ : 31 اگست ( ایجنسیز ) مصر میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی مصر میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین صوبے متروح سے قاہرہ جا رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 2 بوگیاں الٹ گئیں۔انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ٹرین کے الٹنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔