قاہرہ : مصر کے ایک گاؤں میں چار افراد نے مٹھائی کے ٹکڑے پر جھگڑا ہوجانے کے بعد اپنے ہموطن دیہاتی محمد حرب کو چھری سے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا۔ الامارات الیوم کے مطابق مقتول کے چچازاد بھائی نے واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مٹھائی کے ایک ٹکڑے پر فریقین میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ملزمین نے غصے میں دوکاندار محمد حرب کو دکان سے گھسیٹ کر باہر لے گئے اورچاقو سے متعدد وار کرکے خون میں لت پت حالت میں اس کے ماں باپ کے سامنے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقتول کے چچازاد بھائی نے یہ بھی بتایا کہ واردات کرنے والے گاؤں میں مشہور ہیں۔قاہرہ 24 کے مطابق القلیوبیہ کے سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ قلیوب پولیس کو قلما گاؤں میں جھگڑْے اور محمد حرب کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔پولیس کی نفری فوری طورپر جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔