مصر میں نئے سال کی اجتماعی تقریبات منسوخ

   


قاہرہ ۔ مصری وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے نئے سال کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ اس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اجتماعات کے انعقاد سے گریزکرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق خصوصی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم مصطفی کمال مدبولی کی ہدایات پرکیاگیا ہے۔عالمی وبا کے بحران سے نمٹنے والی انتظامی سپریم کمیٹی کے اجلاس میں یہ ہدایات دی گئی ۔سیاحت اورآثار قدیمہ کے نائب وزیر عبدالفتاح السیسی نے سالِ نو کے موقع پر اجتماعات سے محفوظ رہنے کے لئے تمام ثقافتی اور سیاحتی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ماضی میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیرکا سختی سے نفاذ کرنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ جو ریستوران، کیفے اور ہوٹل ان اقدامات پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس قبل مراکش نے بھی نئے سال کے جشن اور تقاریب میں عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔