مصر میں ٹاک ٹاک اسٹارز پر مقدمہ

   

قاہرہ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیو شائع کرنے پر 5 لڑکیوںکو عدالت میں پیش کیا گیا ہے جنہیں مختلف سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مصر میں مذکورہ لڑکیوں کو معاشرتی اقدار اور اخلاق کے منافی ویڈیو شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرلز مقدمہ کے نام سے مشہور ہونے والے مقدمے کی سماعت کل سے ہوئی جس میں ٹک ٹاک اسٹارمودہ الادہم کو جیل کا لباس زیب تن کیے ہوئے پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار کو فرد جرم سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے معاشرتی اقدار، اخلاق کے منافی اور خاندانی روابط کی بیخ کنی کرنے والا مواد شائع کیا ہے۔اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے مودہ نے کہا ہے کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا، پورا مصر سماجی ایپلی کیشن استعمال کرتا ہے۔