مصر میں ڈاکٹروں کا اجتماعی استعفیٰ

   

قاہرہ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں المنیرہ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اجتماعی استعفی دے کر پورے مصر کو حیرت میں ڈال دیا۔ ڈاکٹروں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے استعفے پیش کیے ہیں۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ہمارا ساتھی کارولید یحیی کورونا وائرس سے متاثر ہوکر چل بسا اس کے باوجود ہمیں حفاظتی سہولتیں نہیں دی جارہی ہیں۔مصری جریدے الشروق کے مطابق المنیرہ جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر اشرف شفیع نے کہاہے کہ ڈاکٹروں کے اجتماعی استعفے ابھی تک نہیں ملے اور دواخانے میں کام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ڈاکٹروں نے استعفے کے اسباب یہ بتائے ہیں کہ وزارت صحت کورونا وائرس کی وبا سے متاثرین کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ ہٹ دھرمی والا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔وزارت نے پی سی آر کے حوالے سے جو فیصلے کیے ہیں اور ڈاکٹروں کے آئسولیشن کی بابت جو قراردادیں جاری کی ہیں ان کی وجہ سے اب تک 18 سے زیادہ ڈاکٹر اور طبی عملے کے افراد وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر ولید یحیی کاواقعہ آخری تھا۔ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ وزارت طبی عملے کو وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی لوازمات فراہم کرنے کے سلسلے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔