مصر میں کورونا سے اب تک 3300 افراد کی موت

   

قاہرہ: مصر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے درمیان ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 75,000 ہوگئی ہے اور تقریباً 3,300 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کے ترجمان خالد محمد نے بیان جاری کرکے کہا،‘‘پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,218 لوگوں کی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس دوران 63 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے ۔’’اس سے پہلے ہفتے کو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 79 لوگوں کی موت ہوگئی تھی حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا کے معاملوں کی تعداد کم ہونی شروع ہوگئی ہے ۔مصر میں اب تک 75,253 لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 20,726 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور3,343 متاثرین کی جان جا چکی ہے ۔ملک میں اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں بھی راحت شروع کردی گئی ہے ۔