استنبول ۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام)مصر میں کورونا وائرس سے مزید 8 ڈاکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصر میں مجموعی طور پر 55 ڈاکٹرزجان کی بازی ہار چکے ہیں۔مصر میں ڈاکٹروں کی جنرل سنڈیکیٹ کونسل کے رکن ڈاکٹر ابراہیم الزیاد نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرین کے علاج میں فرنٹ لائن پرکام کرنے والے مزید 8 ڈاکٹر وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہو گئے ہیں جس سے مصر میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ مصری ڈاکٹروں کی جنرل سنڈیکیٹ فنڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد عبدالحمید نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران مصری ڈاکٹروں اور معاون صحت کے عملے کے حلقوں میں وزارت صحت سے متعلق شکایات تھیں۔ وزیراعظم اور پھر وزیر صحت نے ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں جس سے صورت حال بہتر ہوئی۔