قاہرہ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر نے کورونا وائرس سے متاثر تقریباً 40 نئے معاملوں کی تصدیق کی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے انفیکشن سے دو لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان خالد محید نے بتایا کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 166 تک پہنچ گئی ہے ۔ ان میں 35 ملکی اور دیگر ممالک کے پانچ شہری بھی شامل ہیں۔مسٹر محید نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرین میں سے آٹھ عمرہ سے واپس آئے ہیں، جبکہ دیگر انفیکٹیڈ لوگوں کے رابطے میں آنے سے اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔
