قاہرہ ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصری حکام نے دو ایسے جرمن شہریوں کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ دولت اسلامیہ گروپ سے ملحقہ کسی دیگر گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ مصری سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں میں سے ایک کو جرمنی واپس بھیج دیا گیا۔ یاد رہیکہ جاریہ ماہ کے اوائل میں جرمن میڈیا نے یہ خبر شائع کی تھی کہ دو جرمن شہری علحدہ طور پر مصر پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ دونوں کے ارکان خاندان کا یہ استدلال ہیکہ ان کی گرفتاری غلط شناخت کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ مصری حکام نے قبل ازیں میڈیا کے سامنے دونوں کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔