مصر میں یونیورسٹی کے سامنے لوہے کے پل کا حصہ گر گیا

   

قاہرہ :مصر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سامنے قاہرہ اسماعیلیہ ڈیزرٹ روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے قائم ایک پل کے گرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں جس پر شہریوں اور طالب علموں نے شدید اضطراب اور تشویش کا اظہار کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق، پیر کی صبح مصر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سامنے پیدل چلنے والے پل کا ایک حصہ اچانک گر گیا جس کی وجہ سے دونوں سمتوں سے آنے والی ٹریفک میں خلل پڑا۔سیکیورٹی حکام صورت حال پر قابو پانے کے لیے تیزی سے حرکت میں آئے، شہری تحفظ کے ادارے نے لوہے کے پل کو اٹھانے کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے تاکہ سڑک کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولا جا سکے۔پل کے گرنے سے کسی جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔