مصر میں یکم جولائی سے بین الاقوامی پروازیں

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ۔مصر کی وزارت سیاحت نے کہا کہ حفظان صحت سے متعلق سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ملک میں 266 ہوٹلوں اور ریزورٹس دوبارہ کھل گئے ہیں۔ حفظان صحت سے متعلق سرٹیفکیٹ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک نئی ضرورت ہے۔ ہوٹلوں نے عالمی ادارہ صحت  کی گائیڈ لائن کے مطابق وزارت کی طرف سے مقرر کردہ نئے ضوابط کو پورا کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔  مصری حکومت نے  یکم جولائی سے  تمام ایرپورٹس کو باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک میں سیاحت کو محدود رکھا جائے گا۔