مصر میں 10 شدت پسند ہلاک

   

قاہرہ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سیکورٹی فورسز نے صوبہ سینائی میں سیکورٹی چوکی پر حملہ کرنے والے 10 شدت پسندوں کو مار گرایا ۔مصر ی سکیورٹی فورس کے ترجمان تعمیر الرفاعی نے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اتوار کو سینا ئی میں ایک سیکورٹی چوکی پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس حملہ میں دو افسران سمیت سات جوان مارے گئے تھے ۔ مسٹررفاعی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کی گئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے حملے کے مقام پر دہشت گردوں کی تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سال 2013 میں سابق صدر محمد مرسی کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد شدت پسندانہ حملوں میں پولیس اہلکار، فوجی اور سینکڑوں شہری مارے جا چکے ہیں۔ بیشتر حملوں میں سینائی علاقہ کے اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں گروپوں کو ہاتھ رہا ہے۔