مصر میں 100 محروسین کی رہائی

   

قاہرہ 19 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری حقوق انسانی وکلا نے کہا کہ حکام کی جانب سے زائد از 100 افراد کو رہا کردیا گیا ہے جنہیں مختلف وقتوں میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ یہ گرفتاریاں حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران گذشتہ مہینے کی گئی تھیں۔ وکلاء مصطفی الڈیمری اور خالد علی نے کہا کہ محروسین کو گذشتہ جمعہ ہی کو رہا کردیا گیا ۔ ان کے خلاف یہ تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں کہ یہ لوگ حکومت کے خلاف مظاہروں میں شامل تھے اور حکومت کے خلاف انہوں نے جھوٹی افواہیں پھیلائی تھیں۔ یہ دعوے کئے جا رہے تھے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ مہینے جملہ 3,700 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں صحافی اور بیرونی شہری شامل تھے ۔